• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ (آئی این پی ) 18سال بعد سبی ہرنائی ٹرین سروس بحال کردی گئی، نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے سبی ہرنائی ٹرین کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا کہ25دسمبر کو بولان میل بھی بحال کردی جائے گی، دوسرے مرحلے میں نواب اکبر خان بگٹی ایکسپریس بحال کی جائے گی۔ ریلوے ٹریک فروری 2006میں بند ہوا تھا، نگراں حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ18سال بعد ٹرین سروس بحال کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کہا کہ ہرنائی پسنجر ٹرین کے ساتھ ہی مال بردار ریل چلنے کا اعلان بھی کرتا ہوں ، جلد بلوچستان میں ٹرینوں جال بچھا دیا جائے گا ، کوئٹہ چمن ٹرین کا ٹریک بھی مزید مضبوط کیا جا رہا ہے، ہرنائی ٹرین کی بحالی میں ایف سی بلوچستان لیویز فورس دوسرے سکیورٹی فورسز نے رات دن کام کر کے بحال کیا۔سبی ریلوے اسٹیشن پر افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی سبی ڈی ایس ریلوے بلوچستان اور معتبرین نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید