• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کا غزہ میں انسانی بنیاد پر وقفہ دینے کا مطالبہ

کینیڈین وزیر خارجہ میلانیا جولی۔(فائل فوٹو)۔
کینیڈین وزیر خارجہ میلانیا جولی۔(فائل فوٹو)۔

کینیڈا نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ اوٹاوا سے خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا کہ 400 کینیڈین شہری غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ غزہ میں کینیڈین خوف و دہشت میں رہ رہے ہیں۔ غزہ میں انسانی ہمدردی کے وقفے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ وقت گزرتا جا رہا ہے غزہ سے غیرملکیوں اور یرغمالیوں کو نکالنے کے لیے معاہدہ ہونا چاہیے۔ 

میلانیا جولی نے کہا کہ غزہ میں کھانا، پانی اور ایندھن کی اجازت دینے کا معاہدہ بھی ہونا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید