اب سب کے لیے اپنے گھر یا آفس کی کھڑکی سے اپنے پسندیدہ مناظر دیکھنا ممکن ہے۔
’ڈیجیٹل ونڈو‘ جدید دور کی ایک اور جدید ایجاد ہے جو پسندیدہ مناظر کا نظارہ اس انداز میں کروا سکتی ہے کہ جیسے وہ تمام مناظر گھر کی کھڑکی کے باہر حقیقت میں موجود ہوں۔
لیکویڈ ویو کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی یہ ’ڈیجیٹل ونڈو‘ ہائی ریزولیوشن ڈیجیٹل پینلز اور ایک کٹ پر مبنی ہے جسے کسی بھی جگہ بغیر کسی رکاوٹ کے لگایا جا سکتا ہے۔
اس’ڈیجیٹل ونڈو‘ کو گھر یا آفس کی دیوار میں لگا دیا جائے تو یہ بالکل اصلی کھڑکی کی طرح لگتی ہے۔
یہ کھڑکیاں آپ کے فون کے ذریعے نظارے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ان ونڈوز سے صارفین کو سبسکرپشن پر مبنی مواد تک رسائی ممکن ہوتی ہے اور صارفین اپنے فون کے ذریعے کھڑکی سے نظر آنے والے مناظر کو اپنی مرضی سے تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔