پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، اسحاق ڈار اور پرویز رشید جاتی امراء پہنچ گئے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، سعد رفیق، جاوید لطیف، رانا تنویر حسین، احسن اقبال اور ایاز صادق بھی جاتی امراء پہنچ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ عابد شیر علی، ملک احمد خان، انوشہ رحمٰن، عطا اللّٰہ تارڑ اور طلال چوہدری بھی جاتی امراء پہنچ گئے ہیں۔
اجلاس میں نواز شریف کی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو ہو گی اور ملک بھر کے دوروں کا ابتدائی شیڈول بھی زیرِ غور آئے گا۔
اجلاس میں پارٹی بیانیہ کیا ہونا چاہیے؟ اس پر بھی تفصیلی مشاورت ہو گی۔