• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف 10 نومبر سے ملک بھر میں دوروں کا آغاز کریں گے

نواز شریف نے کہا کہ اگر اللّٰہ نے پھر سے اقتدار دیا تو انصاف کے اداروں کو مضبوط کریں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ اگر اللّٰہ نے پھر سے اقتدار دیا تو انصاف کے اداروں کو مضبوط کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 10 نومبر سے ملک بھر میں دوروں کا آغاز کریں گے۔

جاتی امرا میں نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف چاروں صوبے کے دورے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ کی نگرانی خود کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اللّٰہ نے پھر سے اقتدار دیا تو انصاف کے اداروں کو مضبوط کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید