ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ خطے کے تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اسرائیل کی مکمل حمایت پر خطے کے مزاحمتی گروپ چُپ نہیں بیٹھیں گے۔
اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے کے مزاحمتی گروپ کسی کی ہدایت کا انتظار نہیں کریں گے۔
حسین امیر عبداللہیان نے کہا جنگ روکنے کیلئے ہمیں آخری سیاسی مواقع استعمال کرنےکی ضرورت ہے۔ اگر صورتحال قابو سے باہر ہوئی تو نتائج سے کوئی فریق محفوظ نہیں رہے گا۔