اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے خورد برد کے ملزم کی ملازمت پر بحالی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آبزرویشن دی کہ مبینہ رقم بینک کو واپس کرنے کا مطلب جرم قبول کرنا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ کمال ہے مفلسی کے عالم میں 3 شادیاں رچالیں ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت عدالت نے آبزرویشن دی کہ ملزم نے دس لاکھ روپے بینک کو واپس کیے ہیں اس کا مطلب ہے کہ ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیا ۔