عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الحمد لِلّٰہ میرے دل کے ٹیسٹ کی رپورٹ کافی حد تک تسلی بخش ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ لال حویلی کھول دی گئی ہے، اس کی تزئین و آرائش کے بعد 6 نومبر کو اس میں دوبارہ شفٹ ہو جاؤں گا۔
شیخ رشید نے بتایا ہے کہ میں آج رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے جا رہا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ میرا 80 فیصد سامان، ٹیلی فون اور پیسے واپس کر دیے گئے ہیں اور امید ہے کہ باقی 20 فیصد اشیاء بھی واپس کر دی جائیں گی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا ہے کہ میری تمام کیسز میں ضمانت ہے، چلے کے دوران کوئی کیس بنا تو معلوم نہیں۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ آج کی اہم بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کا فیصلہ معطل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔