افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بےنقاب ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن قوتیں افغان باشندوں کی واپسی کو سبوتاژ کرنے کے لیے متحرک ہوچکی ہیں، چمن اور اسپین بولدک میں پر تشدد احتجاج سے انتشار پھیلانے کا منصوبہ ہے۔
افغان کیمپس یا نقل و حرکت کے دوران شر انگیزی کا منصوبہ بنایا گیا ہے، مذموم عناصر کو سیکیورٹی اہلکاروں کی افغانوں سے زور زبردستی کی تصاویر، ویڈیو بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے، ان تصاویر اور ویڈیوز کو پاکستان کے خلاف بطور پروپیگنڈا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
منصوبے کے تحت پاکستانی سائیڈ پر کراسنگ پوائنٹس پر افغان باشندوں پر فائرنگ کا بھی منصوبہ ہے، پاکستانی سائیڈ پر کراسنگ پوائنٹس پر فائرنگ کروانے کے منصوبے کا مقصد فوری انتشار پھیلانا ہے، گھناؤنے منصوبے کا مقصد انخلاء کا عمل سبوتاژ کرکے پاک افغان کشیدگی بڑھانا ہے۔