• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار جونیئر بالائیہ دم گھٹنے سے چل بسے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

تامل اداکار راگھو بالائیہ المعروف جونیئر بالائیہ 70 برس کی عمر میں چل بسے۔ 

جونیئر بالائیہ نے اپنی آخری سانسیں چنئی میں لیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کی موت مبینہ طور پر دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی جبکہ وہ پہلے ہی صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔   

میڈیا رپورٹس کے مطابق جونیئر بالائیہ کا فلمی کیریئر 4 دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے زیادہ تر تامل فلموں میں کام کیا ہے۔ 

جونیئر بالائیہ کی موت پر فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید