سابق صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بے نظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کر دے۔
ان کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ 8 فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہو گا۔
آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیات کے ضمنی انتخابات میں جیت پر عوام سےاظہارِ تشکر بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کے دل کراچی نے بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا، مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللّٰہ مراد کی کامیابی اہلِ کراچی کا مخالفین کے لیے خاص پیغام ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 10 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔