• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی ایئر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

-----فائل فوٹو
-----فائل فوٹو

میانوالی ایئر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق میانوالی ایئر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے سے متعلق معلومات سامنے آ گئی ہیں۔ 

 ذرائع نے بتایا ہے کہ میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے غیر ملکی اسلحہ ملا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میانوالی ایئر بیس حملے میں دہشت گردوں سے ملنے والا اسلحہ امریکی ساخت کا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے ملنے والے اسلحے میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 4 نومبر کو پاکستان ایئر فورس ٹریننگ ایئر بیس میانوالی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران تمام 9 دہشت گرد مارے گئے تھے، پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے دوران 3 غیر آپریشنل طیاروں کو کچھ نقصان پہنچا تھا، آپریشن کا فوری اور پیشہ ورانہ اختتام امن دشمنوں کے لیے یاد دہانی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج چوکس رہتی ہیں اور کسی بھی خطرے سے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید