• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی تسلیم کرلے دوسری جماعت کا وزیراعظم ہوگا اس کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے، رانا ثنا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہر جماعت کو حق حاصل ہے کہ اپنی کامیابی کےلیے جدوجہد کرے، کوئی جماعت تسلیم کرلے کہ دوسری جماعت کا وزیراعظم ہوگا تو اس کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم اکثریت حاصل کر لیں گے۔ ہمیں اندازہ ہے کہ پیپلز پارٹی سیاسی جماعت ہے اس طرح کی نہیں کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کو الیکشن سے باہر نہیں نکالا جانا چاہیے، پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے لیکن وہ ٹولہ جو 9 مئی میں ملوث ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی ہو۔

انہوں نے کہا کہ مدعی نے تعین کرنا ہے کہ کس کا جرم قابل معافی اور کس کا نہیں ہے، ریاست نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کی کیا سزا اور جزا ہوگی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کرے اور ایسا ہی ن لیگ سندھ میں کرے۔ سندھ میں ہماری پوزیشن ابھی ایسی نہیں کہ ہر سیٹ پر امیدوار دے سکیں اتحاد کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید