سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر سابق وزیراعظم عمران خان کے ردعمل سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیوسٹن میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر عمران خان کے ردعمل پر میں بہت حیران ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم نے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو ہلاک کیا تھا تو پاکستان کے سابق سربراہ عمران خان نے اس واقعے کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا لمحہ قرار دیا تھا۔
یاد رہے کہ 3 جنوری 2020 کو عراق میں بغداد ایئرپورٹ پر ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی امریکی راکٹ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
اس واقعے میں عراق کی الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المندس سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔