• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی سول ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

وفاقی حکومت کے سول ملازمین کے لیے کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر کر دی گئی۔

وزارتِ خزانہ نے سول ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ کم از کم ماہانہ اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2023ء سے ہو گا، وفاقی سول ملازمین کو کم از کم اجرت یا گراس سیلری 32 ہزار روپے ملے گی۔

وزارتِ دفاع کے سول یا کنٹریکٹ ملازمین کے لیے بھی کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

 وزارتِ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا وفاقی حکومت کے بیرونِ ملک تعینات سول ملازمین پر اطلاق نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ نئے بجٹ میں کم از کم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید