راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا۔شیخ رشید ضمانتی مچلکوں پر دستخط کے لیے عدالت میں پیشہوئے تھے۔اس موقع پر صحافی کے سوال پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔علاوہ ازیں شیخ رشید نے اپنے بھتیجے شیخ راشد کو بھی میڈیا سے بات کرنے سے منع کر دیا۔