• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جھڑپیں، ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

غزہ میں جھڑپوں کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب خان یونس کے قریب اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری میں ایک گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک 10 ہزار 569 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 4324 بچے بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید