دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صوبۂ پنجاب کا دارالخلافہ لاہور مسلسل دوسرے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح لاہور کی فضا خطرناک حد تک مضرِ صحت تھی جس کی فضائی آلودگی 442 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے معاشی حب کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت ہے۔
کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس کی فضائی آلودگی آج 193 پرٹیکولیٹ ریکارڈ کی گئی۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر ہے۔
دہلی کی فضائی آلودگی آج 547 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔