• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں قیمتی سوا مچھلیاں پکڑ لیں

سوا مچھلی (فائل فوٹو)۔
 سوا مچھلی (فائل فوٹو)۔

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں سوا مچھلیاں پکڑ لیں۔ 

کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق جال میں آنے والی مچھلیوں کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے۔

کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق بھاری مالیت کی مچھلی جال میں آنے پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی سے آپریشن کا دھاگا بنتا ہے۔ 

کوسٹل میڈیا سینٹر نے بتایا کہ ایک سوا مچھلی کی قیمت 70 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ہے۔ نایاب سوا مچھلی کا گوشت ایک ہزار روپے کلو میں فروخت ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید