گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) ٹرک کی ٹکر لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ 3شدید زخمی ہو گئے بتایاجاتا ہے کہ کنگنی والا بائی پاس کے قریب مخالف سمت سے آ نے والے تیزرفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے کار سوار عبدالحمید شدید زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ منور، اقبال، ظفر احمد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔