گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج محمد الطاف نے تھانہ کینٹ کے مقدمہ قتل میں ضمانت پر رہا ملزم اسد عرف اچھی کو جرم ثابت ہونے پر ایک دفعہ عمر قید 5لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6ماہ قید کا فیصلہ سنایا ہے، ملزم کے 3ساتھیوں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا، بری ہونیوالوں میں حاجی اصغر ، سجاد اور اشرف شامل ہے ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے یکم نومبر کو پرانی رنجش پر فائرنگ کر کے اسامہ منشاء نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔