لاہور (پی پی آئی) مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق) کے مابین آئندہ انتخابات میں مفاہمت کیلئے نواز شریف جلد ہی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے اور اس معاملے پر تبادلہ خیال کرینگے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کو چوہدری شجاعت حسین کے دونوں صاحبزادوں اور طارق بشیر چیمہ کیلئے ٹکٹ دے سکتی ہے۔
ق لیگ کی جانب سے گجرات، جنوبی پنجاب، اٹک سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیساتھ ساتھ ایون بالا کی نشستوں اور ممکنہ حکومتوں میں مشیروں اور معاونین خصوصی کی بھی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے۔