دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور کا دوسرا جبکہ کراچی کا تیسرا نمبر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا آج انتہائی خطرناک حد تک مضر ہے، لاہور کی فضا میں آلودگی 191 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شہرِ قائد کراچی آج تیسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 170 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی شہر کولکتہ پہلے نمبر پر ہے۔
کولکتہ کی فضائی آلودگی 197 پرٹیکیولیٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمۂ تحفظِ ماحول پنجاب کی جانب سے آج صوبے کے بڑے شہروں میں ریکارڈ کی گئی فضائی آلودگی کے اعدا و شمار جاری کیے گئے ہیں۔
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں فضائی آلودگی 151پرٹیکیولیٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹاؤن ہال لاہور میں آلودگی 166 پرٹیکیولیٹ میٹر رہی۔
اسی طرح شالے ویلی رینج روڈ راولپنڈی میں فضائی آلودگی 55 پرٹیکیولیٹ ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب کے محکمۂ تحفظِ ماحول کے مطابق شاہین ویلز فیز ٹو، لاہور، فیصل آباد بائی پاس روڈ اور شیخو پورہ میں فضائی آلودگی 188 پرٹیکیولیٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی میں 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے۔
آلودگی کا 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔