• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی اجلاس سے عملاً ثابت ہوگیا یہ سقوط غزہ کا انتظار کر رہے ہیں، سینیٹر مشتاق احمد

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ اس سے عملاً ثابت ہوگیا یہ سقوط غزہ کا انتظار کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ او آئی سی اجلاس اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کے اعلان کے بغیر ختم ہوگیا۔ تجارتی، سفارتی، معاشی بائیکاٹ تک کا فیصلہ نہ کر سکے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ اجلاس میں ایران، ترکیہ اور الجزائر کی تجاویز آئیں۔

پوری صورتحال میں واحد مسلم ایٹمی ملک پاکستان غائب ہے، اجلاس میں پاکستان کی کسی تجویز کا ذکر نہیں، پاکستان خاموش ہے۔

مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم نے کسی فلسطین ریلی سے خطاب کیا نہ کوئی پریس کانفرنس کی۔

قومی خبریں سے مزید