پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے اُن کے اہلخانہ نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
جیل حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی، سابق وزیرِ خارجہ سے ان کی اہلیہ اور بیٹی نے ملاقات کی۔
جیل حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کی اہلخانہ سے ملاقات کے دوران وکلاء بھی موجود تھے۔