اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے۔
احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔
احتساب عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو وارنٹ کی تعمیل کے لیے قانون کے مطابق اقدامات کا حکم دے دیا۔