ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔
اسد قیصر کے خلاف خیبر پختونخوا میں اینٹی کرپشن کا مقدمہ درج ہے، انہیں سول جج قدرت اللّٰہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے راہداری ریمانڈ پر اسد قیصر کو محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کے حوالے کر دیا۔
اینٹی کرپشن حکام خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن صوابی میں درج مقدمہ میں اسد قیصر مطلوب ہیں، انہیں صوابی منتقل کرنے کیلئے راہداری ریمانڈ مطلوب ہے۔
عدالت نے اسد قیصر کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن کے پی کو سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو کل متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔