• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہینِ عدالت کیس، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد آئندہ سماعت پر طلب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی اسلام آباد ٹرسٹ ایکٹ کے تحت رجسٹریشن میں تاخیر پر توہینِ عدالت کیس میں ایڈووکیٹ جنرل  کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت القادرٹرسٹ کے وکیل علی ظفر کے ایسوسی ایٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وفاق کی جانب سے متعلقہ حکام کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

سماعت کے دوران القادر ٹرسٹ کے معاون وکیل نے اپنے مؤقف میں کہا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر توہین عدالت درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست میں ترمیم کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے کہا کہ نورالامین مینگل اب چیف کمشنر نہیں رہے، درخواست میں ترمیم کریں اور دوبارہ دیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آج ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتا مگر پہلے آپ چیف کمشنر کا نام تبدیل کریں۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو طلب کرتے ہوئے سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید