اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سائفر کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔بدھ کے روز عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سائفر کیس میں شاہ محمود کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کرنے کا حکم سنایا۔