پنجاب کے شہر لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضرِ صحت ہے۔
عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔
لاہور کی فضا انتہائی مضرِ صحت ہے جبکہ فضا میں آلودگی کی تعداد 428 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اے کیو آئی کے مطابق کراچی کا بھی فضائی معیار مضرِ صحت ہے، شہرِ قائد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج تیسرے نمبر پر ہے جس کی فضا آلودگی 188 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اے کیو آئی کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی کی تعداد 479 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔