• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس: شاہ محمود کا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

شاہ محمود قریشی-- فائل فوٹو
شاہ محمود قریشی-- فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت آئندہ ہفتے دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقل کا انتظار کر رہی ہے اور فیصلےکی تصدیق شدہ کاپی ملتے ہی سپریم کورٹ میں درخواستِ ضمانت دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید