• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ بین اقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین اقوامی میڈیا 

چین کے شمالی صوبے شانکزی کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 51 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے شہر لولیانگ میں کوئلے کی کمپنی کی ملکیت والی عمارت میں آگ چوتھی منزل پر لگی۔

عمارت میں موجود 63 افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبے شانکزی کی ایک عمارت میں آگ لگنے سے متاثر 51 افراد اسپتال میں داخل ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

عمارت میں لگنے والی آگ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید