• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدیجہ شاہ کی نظربندی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

 
—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز 

رکنِ تحریکِ انصاف خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی جانب سے اہلیہ کی نظر بندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار جہانزیب امین نے درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ کو قانون کے منافی نظر بند کیا گیا ہے۔

درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خدیجہ شاہ کو لاہور کی حدود سے باہر لے کر جانے سے روکنے کا حکم دے۔

قومی خبریں سے مزید