• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 200سے زائد غیرملکیوں کو افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن حیات آباد، گلبہار، تہکال اور دیگر علاقوں میں جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ غیرقانونی تارکینِ وطن کے خلاف آپریشن میں پولیس بھی حصہ لے رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ 200 سے زیادہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سینٹر سے افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید