راولپنڈی میں آئی جے پی روڈ کے گرین بیلٹ سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گرین بیلٹ سے نومولود مردہ حالت میں ملا ہے، جس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 1 ماہ کے دوران نومولودوں کی لاشیں ملنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقے 26 نمبر چونگی سے بھی نومولود بچی کی لاش ملی تھی جبکہ ماہ اکتوبر میں صادق آباد کے علاقے سے نومولود بچی کی لاش ملی تھی۔