• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات سے متعلق ہمارے تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے متعلق ہمارے تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا۔

پشاور میں جے یو آئی کے مرکزی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں سازش کے تحت عدم استحکام پیدا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء کی جنگ لڑ کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملائے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ 90 دن گزرنے کے باوجود انتخابات کا مطالبہ کرنے والوں نے نئی مردم شماری اور اس کے تقاضوں کو قبول کیا۔

فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن سے متعلق ہمارے تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا، ہم نے تحریک ہی نئے الیکشن کے لیے چلائی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو الیکشن کے یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھا کیا اور آج ہمارے ہی خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اسلامی ممالک کے نمائندوں اور او آئی سی اجلاس میں صرف قراردادوں پر اکتفا کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید