اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے اہم سرکلر جاری کر دیا۔سرکلر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی عدم دستیابی پر ایڈیشنل رجسٹرار بینچ تشکیل کیلئے چیف جسٹس سے ہدایات لینگے۔ رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عمل کرینگے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی چھٹی کی صورت میں دستیاب سینئر جج کیس کی مارکنگ کر سکے گا۔