لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے بانی اور قائدکی تقریر کی نشرواشاعت پر پابندی کےخلاف ایم کیوایم کی ایڈوائزری کونسل کے سابق انچارج اوربزرگ رکن آفتاب الدین بقائی اورسینئر وکیل ادریس علوی ایڈوکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں فوری سماعت کی آئینی درخواست دائر کردی ہے،، ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے اعلامیہ کے مطابق لاہورہائیکورٹ نےمقامی وکیل کی جانب سے دائر کردہ آئینی پٹیشن نمبر 22093/2015 کےتحت 2015ء میں ان کی تقریرپر نشرو اشاعت پر پابندی عائد کردی تھی۔ممتازقانون داں مرحومہ عاصمہ جہانگیرنے اس وقت پابندی کےکیس میں پیروی کی تھی۔اس کیس میں جنید لغاری ایڈوکیٹ، سعدیہ غوری ایڈوکیٹ اورابوزر ایڈوکیٹ پیروی کررہے ہیں۔