• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیرِ خارجہ کا امریکا پر جنگ کو ہوا دینے کا الزام

 
ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان----فائل فوٹو
ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان----فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے امریکا پر جنگ کو ہوا دینے کا الزام لگا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں ایرانی وزیرِ خارجہ نے جنگ بندی، متاثرہ شہری آبادی کو فوری امداد کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں انڈونیشین اسپتال پر اسرائیلی حملے میں 12 افراد شہید ہو گئے۔

وزارتِ صحت نے بتایا کہ اسپتال پر حملے میں شہید ہونے والوں میں زخمی مریض بھی شامل ہیں۔

شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے انڈونیشین اسپتال سے نکلنے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکٹر زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں انڈونیشین اسپتال کے آرتھو پیڈک چیف ڈاکٹر عدنان البرش بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید