18 ویں ترمیم میں تبدیلیوں پر ن لیگ کے اجلاس میں غور سے متعلق شائع خبر کی مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور سینیٹر عرفان صدیقی نے تردید کر دی۔
اس حوالے سے دونوں رہنماؤں کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں تردید کی گئی ہے۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی طرف سے ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی، پارٹی میٹنگ میں کبھی 18 ویں ترمیم میں تبدیلی پر بات نہیں کی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم کو تبدیل کرنے سے متعلق جھوٹی خبر کو مسترد کرتے ہیں۔