• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ جیتنے کے بعد وارنر نے دل شکستہ بھارتی مداح سے معافی مانگ لی

آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بھارتی مداح سے معافی مانگ لی۔

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، اس طرح وہ چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا۔

بھارت کی شکست کے بعد بھارتی شائقین کرکٹ بھی اداس نظر آئے اور سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کررہے ہیں، ایسا ہی ایک پیغام ایک صارف کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کیلئے شیئر کیا گیا۔

اپنے پیغام میں سوشل میڈیا صارف نے ڈیوڈ وارنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے اربوں لوگوں کا دل توڑ دیا ہے۔‘ جس کے جواب میں ڈیوڈ وارنر نے صارف سے معافی مانگ لی۔

اپنے جوابی پیغام میں آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ میں معافی چاہتا ہوں،  یہ ایک زبردست گیم تھا، جہاں کا ماحول بھی ناقابل یقین تھا۔

ڈیوڈ وارنر نے ایونٹ کے انعقاد پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آسٹریلوی بلے باز کے اس پیغام پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ صارفین انہیں ورلڈکپ جیتنے پر مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید