• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی، پراسیکیوشن کی دلائل دینے کی استدعا منظور

لاہور ہائیکورٹ--- فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ--- فائل فوٹو

سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم عابد ملہی اور مجرم شفقت کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے اپیلوں پر سماعت کی۔

پراسیکیوشن نے دلائل دینے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی جسے لاہور ہائی کورٹ نے منظور کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید