• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کچرا جلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

فضائی آلودگی سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ شہر لاہور میں دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کچرے کو جلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا 7 ہزار روپے تک چالان کیا جا رہا ہے۔

سیف سٹی کے ترجمان  کے مطابق سیف سٹی نے 60 سے زائد دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کچرا جلانے والے 15 افراد کو پکڑوایا ہے۔

سیف سٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کچرے کو آگ لگانے والوں کی نشاندہی سیف سٹی کیمروں سے کی گئی تھی۔

سیف سٹی کے ترجمان کے مطابق لاہور کے داخلی وخارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔

نگراں صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے کیا کہا؟

دوسری جانب دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے متعلق صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے بھی بیان دیا ہے۔

ابراہیم حسن مراد کے مطابق آج سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا، سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نگراں صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا 7 ہزار روپے تک کا چالان کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید