• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: ڈھائی سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

گذشتہ روز ملزم نے ڈھائی سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
گذشتہ روز ملزم نے ڈھائی سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

سرگودھا میں ڈھائی سال کی بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، ملزم کا ڈی این اے تجزیہ کیلئے لاہور لیبارٹری بجھوادیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کاشف کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تھانہ اربن ایریا پولیس کی حراست میں ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور ملزم کا ڈی این اے تجزیہ کیلئے لاہور لیبارٹری بجھوادیا گیا ہے۔

گذشتہ روز ملزم نے ڈھائی سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید