امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
منصورہ لاہور میں مرکزی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ترازو کے نشان پر ملک بھر میں الیکشن لڑے گی اور منشور اسلامی و فلاحی پاکستان ہوگا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ماضی کی غلطیاں دہرائی گئیں تو مزید عدم استحکام پیدا گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی وجہ سے معاشی تباہی آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی وجہ کرپشن اور نااہل حکمران ہیں۔