ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کا کہنا ہے کہ شہر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں میں مفت ماسک کی تقسیم جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں میں 8 لاکھ 16 ہزار ماسک تقسیم کر چکی ہے جبکہ سرکاری اسکولوں میں ڈیڑھ لاکھ ماسک تقسیم کیے جا چکے۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ مفت ماسک تقسیم کرنے کے لیے 40 پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔
انتظامی افسران اسموگ ایمرجنسی کیمپس اور ماسک پوائنٹس کو چیک کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فضائی آلودگی کے باعث لاہور کے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جس پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے رکھا ہے۔