• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی 20 شروع، کراچی وائٹس اور بلیوز کا فاتحانہ آغاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ جمعے سے کراچی میں شروع ہوگیا، ایبٹ آباد کی جانب سے فخر زمان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے49گیندوں پر72رنز بنائے ۔ لاہور وائٹس نے لاڑکانہ ریجن ،کراچی وائٹس نے اسلام آباد اور سیالکوٹ نے ملتان کو سپر اوور میں شکست دی۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کراچی بلیوز نے پشاور کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ ناکام ٹیم101بناسکی محمد طحہ اور سید ولید عظیم نے تین، تین وکٹ لئے کراچی بلیوز نے تین وکٹ پر102رنز کا ہدف حاصل کرلیا،فضل سبحان50، حسن محسن37رنز پرناٹ آؤٹ رہے۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ڈیرہ مراد جمالی نے حیدر آباد کو ایک رن سے ہرا دیا۔ ڈی ایم جمالی117بناسکی، حیدر آباد نے8وکٹ پر116رنز اسکور کئے۔ ایچ پی سی اوول گراؤنڈ پر فاٹا نے اے جے کے کو40رنز سے ہرا دیا۔ فاٹا نے8وکٹ پر153رنز بنائے،خوش دل شاہ نے54جبکہ محمد سرور آفریدی نے44رنز اسکور کئے، اے جے کے نے سات وکٹ پر113رنز بنائے ۔ شاہد عزیز نے20رنز کے عوض چار وکٹ لئے۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں لاہور وائٹس نے لاڑکانہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاڑ کانہ نے8وکٹ پر137رنز اسکور کئے ۔لاہور وائٹس نے تین وکٹ پرہدف حاصل کرلیا۔احمد شہزاد60،محمد اخلاق53بنائے۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو چار وکٹوں سے ہرایا، اسلام آباد نے سات وکٹ پر119رنز اسکور کئے، عارف یعقوب نے 18رنز کے عوض چار وکٹ لئے ۔کراچی وائٹس نے چھ وکٹ پر121رنز بنالیے،اسد شفیق 59، عمیر بن یوسف 27کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایچ پی سی اوول گرائونڈ پر سیالکوٹ اور ملتان کے میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، سیالکوٹ نے8وکٹ پر148اور ملتان نے سات وکٹ پر148رنز بنائے، سیالکوٹ کی جانب سےمرزا طاہر بیگ66،شعیب ملک نے42رنز اسکور کئے۔ طاہر حسین نے26رنز کے عوض چار وکٹ لئے، ملتان کی جانب سے ذیشان اشرف61رنز پر نمایاں رہے، شعیب ملک اور محمد عباس نے دو، دو وکٹ لیے ۔ نیشنل بنک اسٹیڈیم میں ایبٹ آباد نے5 وکٹ پر177 رنز بنائے۔ فخر زمان 72، سجاد علی جونیئر 27، کامران غلام 27 بنائے۔ پنڈی نے سات وکٹ پر180رنز بناکر میچ جیت لیا، محمد رضا المصطفیٰ 42 پر ناٹ آوٹ رہے، یاسر خان نے 39 رنز بنائے۔

اسپورٹس سے مزید