• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے مجرم مراد سعید اور تحریک انصاف ہیں، پرویز خٹک

لوئر دیر(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور اپنی سابقہ جماعت تحریک انصاف ملک کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی نیا پاکستان اور کوئی اسلام کے نام پر آیا مگر کچھ نہیں کیا۔ وہ لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرسابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کر لی ۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 30 سال سے قرض لیے جا رہے ہیں، اب جاگنا ہوگا۔ پرویزخٹک نے مزید کہا کہ عمران خان کہتا تھے یہاں باہر سے لوگ مزدوری کرنے آئیں گے،روایتی سیاستدانوں نے ملک کو تباہ، ہمیں بیروزگار اور قرض دار بنا دیا۔

ملک بھر سے سے مزید