اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے آج لاہور سمیت دس اضلاع میں مزید سختی کردی گئی۔
فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے اور غیر ضروری نقل و حرکت اور خلاف ورزی روکنے کے لیے افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لاک ڈاؤن میں میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس، بیکری، کریانہ اسٹورز، یوٹیلیٹی اسٹورز، کال سینٹرز اور آئی ٹی سینٹرز پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔
مختلف اضلاع میں نقل و حرکت محدود اور تمام بازار 4 بجے تک بند رہیں گے۔
لاہور کا مال روڈ آج ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا اور صرف سائیکل سوار اور پیدل شہریوں کو آمد و رفت کی اجازت ہو گی۔
لاہور میں آج بھی فضا انتہائی مضرِ صحت ہے اور شہر میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 372 ریکارڈ کی گئی ہے۔