اسلام آباد ہائی کورٹ کے کوریڈور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کی ویڈیو بنانے والے شخص سے پولیس نے موبائل فون چھین لیا۔
پولیس نے سہیل آفریدی کے ساتھ موجود شخص سے موبائل فون چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کرائی۔
ویڈیو ڈیلیٹ کرانے کے بعد متعلقہ شخص کو موبائل فون واپس کر دیا گیا۔
عدالتی احکامات کے تحت عدالت کے احاطے میں موبائل فوٹیج بنانے پر پابندی ہے۔